وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر سے ون ٹو ون ملاقات میں صوبے کی کارکردگی پر بریفنگ لیں گے، جبکہ وزیراعظم کو وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور سینئر صحافیوں کا وفد بھی وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔