آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میڈیکل سینٹر اے ایم سی ایبٹ آباد کا دورہ کیا ہے اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کی خدمات کوسراہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج میڈیکل سینٹر اے ایم سی ایبٹ آباد کا دورہ کیا، اپنے دورے کے آغاز پر آرمی چیف نے یادگارشہدا پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
آئی ایس پی آر آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان کو کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل سینٹر کے بیجز لگائے۔
اس موقع پر آرمی چیف نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملےکی خدمات کوسراہا، اپنے دورے میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں قیمتی جانیں بچانے میں آرمی میڈیکل سینٹر کا کردار اہم ہے۔