پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو ایشیا گیم چینجر ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو ایشیا گیم چینجر ایوارڈ کیلئے منتخب کرلیا گیا۔ ایشیا سوسائٹی کی جانب سے ثنا میر کو کھیلوں میں نمایاں کارکردگی پر ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔
ایشیا گیم چینجر ایوارڈ کی تقریب 24 اکتوبر کو نیویارک میں ہوگی جس میں ثناء میر سمیت خطے کی چھ خواتین کو ایوارڈ دیا جائے گا۔