سندھ حکومت کی جانب گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں پر بھی سندھی ثقافت کا رنگ چڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں سندھی اجرک کے لوگو سے بنی گاڑیوں کی جدید نمبر پلیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، اجرک کے لوگو سے مزین نئی نمبر پلیٹ پر میں چپ بھی نصب کی جائے گی۔
صوبائی وزیر ایکسائیز مکیش چاولہ کا کہنا ہے کہ اجرک کےلوگوں سے مزین بنی نئی نمبر پلیٹ اسکین کرنے سے تمام معلومات آسانی سے مل جائے گی ۔پہلےمرحلےمیں 3 لاکھ گاڑیوں اور 3 لاکھ موٹرسائیکلوں کے لیے چپ نمبر پلیٹ بنوائی جائیں گی، چپ والی نمبر پلیٹ سال 2020 میں متعارف کرائی جائے گی۔ یہ تمام مراحل سندھ کابینہ اور وزیراعلی سندھ سے منظوری درکار ہوگی۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق چپ نمبر پلیٹ اسکین ہونے کہ بعد گاڑی کے مالک کی تمام معلومات آسانی سے مل جائے گی جبکہ گاڑی چوری کرنے والوں کو پکڑ نے میں بھی آسانی ہوگی۔