شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم سخت سیکیورٹی میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو لیکر احتساب عدالت پہنچی تو احتساب عدالت کے باہر لیگی کارکنان کی کثیرتعداد موجود تھی۔
اس موقع پر کارکنان کی جانب سے شہباز شریف اور نواز شریف کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی، جبکہ کئی کارکنان شہباز شریف کو لانے والی نیب کی گاڑی پر چڑھ گئے،صورت حال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پولیس کی جانب سے کارکنان کو گاڑی سے اترنے کی وارننگ دی گئی، جسے کارکنان نے نظرانداز کیا۔جس پر پولیس نے لیگی کارکنان پر لاٹھی چارج کیا اور انہیں منشتر کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
اس موقع پر مریم اورنگزیب سمیت سابق ترجمان ملک احمد خان سمیت اہم لیگی رہنما بھی موجود تھے۔