کراچی: وزیر اعظم عمران خان کا نوٹس بھی کام نہ آیا۔ کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں کو اذیت دینے کا سلسلہ جاری۔ گزشتہ رات بھی شہر قائد کا چالیس فیصد علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے ۔
بے لگام کے الیکٹرک کی مسلسل رات میں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری۔ گزشتہ رات کو بھی شہر قائد کا چالیس فیصد علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔
کورنگی، ملیر، گلستان جوہر، گلشن اقبال میں بجلی کی فراہمی معطل۔ لیاقت آباد، اورنگی، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی میں بھی بجلی غائب۔گرمی اور حبس میں بچے، خواتین اور بزرگ پریشان۔
کے الیکٹرک کے مظالم کے خلاف جماعت اسلامی نے آج کراچی میں بعد نماز جمعہ سو سے زائد مقامات پر مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔