پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید9افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار793 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید310کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار703ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 43ہزار503کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.71فیصد رہی۔