پشاور: کوچہ رسالدار کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکا ہوا ہے ،20 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جن میں کئی کی حالت بھی تشویشناک ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے، وزیر اعلی نے ریسکیو اداروں کو فوری طور پر دھماکے کی جگہ پہنچنے اور زخمیوں کی اسپتال منتقلی کی ہدایات کر دی ہیں۔
وزیر اعلی نے انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہیں، وزیر اعلی کی صوبائی کابینہ اراکین بیرسٹر محمد علی سیف اور کامران بنگش کو امدادی کارروائیوں اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے کاموں کی نگرانی کی ہدایت۔
وزیر اعلی نے آئی جی پی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی