کراچی (23 جولائی): صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سینیٹ چیئرمین کے انتخابات میں جب مظفر شاہ نے سید یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ خارج کئے تو پاکستان پیپلز پارٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہماری پٹیشن رد کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی ان کے دائرہ کار میں نہیں ۔ صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ، لیکن آج تک اس کی سماعت نہیں ہوئی ۔ تعجب کی بات ہے کہ اس وقت قاسم سوری یا مظفر شاہ کو کسی رولنگ کے حوالے سے عدالت نے طلب نہیں کیا ۔ گذشتہ رات یہ لوگ سپریم کورٹ میں اپنا کیس لے کر گئے ۔ اداروں ، الیکشن کمیشن اور قوم کو دھمکیاں دے رہے ہیں ،کہ اگر فیصلہ ان کے حق میں نہیں آیا تو ملک کے حالات خراب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری ہر سیاسی فیصلہ میں اداروں کو گھسیٹنا بند کریں ۔ عمران خان کی واضح پالیسی ہے کہ وہ ملک میں انارکی پھیلانہ چاہتے ہیں ۔ ان کا اولین ایجنڈا ہے کہ اسٹبلشمنٹ ، الیکشن کمیشن اور عدالت کو دباؤ میں ڈال کر اپنے حق میں فیصلے لیں۔ کل رات سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں لوگوں نے دیواریں پھلانگی اور گیٹ پر حملہ کیا ، جس کی فوٹیج میڈیا میں نشر ہوئی ۔ اس پر فوری طور پر عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ملک میں اب بلیک میلنگ کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے ۔
© 2025 PakAlerts.net | All rights of Media & Publications are Reserved by Pak Alerts
Menu