لاہور : ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب پر دباؤ تھا کہ مخالفین پر مقدمات بنائیں۔ عمران خان کی مرضی کے بغیر لگایا گیا کوئی چیئرمین نیب قبول نہیں کریں گے۔ راجہ ریاض کی جگہ پی ٹی آئی کا اپوزیشن لیڈر بنایا جائے۔
پی ٹی آئ رہنماؤں کے ساتھ نیوز کانفرنس میں فواد چودھری نے کہا کہ کیئر ٹیکر حکومت صرف ڈے ٹو ڈے کام کرسکتی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے ایک اور تاریخی فیصلہ کیا ہے ۔چیف الیکشن کمشنر نے عہدے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممبران کے استعفوں کو معطل کر دیا۔
فواد چودھری نے کہا کہ مدینہ منورہ کیس میں مجھ سمیت دیگر رہنماؤں پر توہین مذہب کے مقدمے گھڑے۔ چیئرمین نیب پر دباؤ تھا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات درج کریں۔ چیئرمین نیب نے استعفیٰ دیا، کہا جارہا ہے کہ ان پر دباؤ تھا ۔ پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقرر کریں اور ان کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقرر کریں ۔