کراچی : سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے باعث انٹر بینک میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 19 روپے اضافے سے 285روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیرکے باعث کرنسی مارکیٹ بے یقینی کا شکار ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 266.11 روپے پر بند ہوا ہوا تھا ۔قیمت میں 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔
گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہو کر 274 روپے کا ہو گیا تھا جبکہ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر یہ 275 روپے پر بھی ٹریڈ کرتا رہا۔