پاکستان نے نیوزی لینڈ کوپہلے ٹی 20 میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 88 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم صرف 16ویں اوورز میں 94 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، محمد رضوان 8 اور کپتان بابر اعظم 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد فخر زمان اور صائم ایوب نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں اور 79 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم 109 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 47 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد شاداب 5 اور افتخار بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوئے۔
فخرزمان بھی 47 رنز بنا کر سودھی کا شکار بنے، عماد وسیم 16، شاہین ایک، فہیم اشرف 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور کی ایک گیند قبل ہی 182 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
کیوی بیٹرز پاکستانی بولنگ کے خلاف مزاحمت نہ کرسکے اور 16 ویں اوور میں پوری ٹیم 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی یوں اسے 88 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔