بینظیر آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں ہر گھر میں سولر سسٹم لگوانے کا اعلان کردیا ہے۔
آصف علی زرداری سے گزشتہ روز وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاست اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امتیاز شیخ نے آصف علی زرداری کو عید کی مبارک باد بھی دی۔
پاک الرٹز رپورٹس کے مطابق ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ سے غربت،بے روز گاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے۔
آصف زرداری نے وزیر توانائی امتیاز شیخ کو تاکید کی کہ کوشش کریں سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوایا جائے، سولرسسٹم لگنے سیعوام کو مہنگیبجلی بلوں سے نجات مل سکیگی۔
اس کے علاوہ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔