الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے لیے پولنگ 2 اپریل کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے ایوان بالا (سینیٹ) کی خالی ہونے والی 48 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اس کے لیے 2 اپریل کو پولنگ ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے جاری شیڈٖول کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 15 اور 16 مارچ کو جمع کرائے جا سکیں گے، جن کی جانچ پڑتال 19 مارچ تک کی جائے گی۔
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیخلاف اپیلیں 25 مارچ تک نمٹائی جائیں گی جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 27 مارچ کو آویزاں کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کیلیے پولنگ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی۔
واضح رہے کہ سینیٹ سے مستعفی ہونے کے باعث 6 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن آج ہو رہے ہیں۔