اسلام آباد:ایف بی آر نے آئندہ مالی سال 2024-25 کیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 12 ہزار 9سو ارب روپے مقررکرنے کی تجویز دیدی ہے جسے حاصل کرنے کیلیے اگلے بجٹ میں 1500ارب روپے کے نئے ٹیکس تجویز کئے گئے ہیں۔
وزیر اعظم کو دی جانیوالی بریفنگ میں ایف بی آر نے آئندہ مالی سال1500ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز دی ہے. وزیراعظم نے تجاویز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق درآمدی سامان پر ٹیکس ڈیوٹیز بڑھانے، فوڈ آئٹم پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم، ودہولڈنگ ٹیکس، سیلز ٹیکس چھوٹ ختم، کسٹم ڈیوٹیز کی شرح بڑھانے کی تجاویز بھی بریفنگ میں شامل تھیں۔
درآمدی فوڈ آئٹم کی سپلائی پر سیلز ٹیکس شرح بڑھانے اور سولر پینل پر سیلز ٹیکس کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے بجٹ میں تمام ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی شرط عائد کی ہے۔