حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے تازہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت بدستور 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 179 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہر 15 روز بعد کیا جاتا ہے تاکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور مقامی مالیاتی حالات کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی جا سکے۔
یاد رہے کہ یکم ستمبر کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اس وقت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔