ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے، ممکنہ طور پر پریس کانفرنس میں بھارتی دھمکیوں، قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں، بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کیس کی آئی سی جی میں سماعت اور ملک و خطے کی سلامتی صورتحال سے جڑے امور سے متعلق سوال و جواب کا سیشن بھی ہو گا۔