بلوچستان میں گزشتہ تین روز کے دوران جاری سکیورٹی آپریشنز میں اب تک مجموعی طور پر 177 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جبکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس نے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر رکھا ہے، اور اسی سلسلے میں گزشتہ تین روز کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں کیے گئے آپریشنز کے نتیجے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشن بدستور جاری ہے، جبکہ گزشتہ رات کیے گئے تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو مزید نقصانات پہنچنے اور ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جبکہ علاقے میں کلیئرنس اور نگرانی کا عمل مسلسل جاری رکھا گیا ہے۔