انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی۔
ویسٹ انڈیز کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں گروپ سی میں رکھا گیا ہے، ویسٹ انڈیز کے گروپ میں اسکاٹ لینڈ کے علاوہ انگلینڈ، نیپال، اٹلی شامل ہیں۔
گروپ سی میں موجود ویسٹ انڈیز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز 7 فروری سے اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ سے کرےگی جب کہ اس کا دوسرا امتحان 11 فروری کو انگلینڈ کے خلاف میچ سے ہے۔
گروپ سی میں شامل ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنا تیسرا میچ 15 فروری کو نیپال کے خلاف کھیلے گی جبکہ گروپ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کا آخری مقابلہ 19 فروری کو اٹلی کے خلاف شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ سی میں شامل کیا گیا تھا. جہاں ٹیم کے پہلے 3 میچز 7، 9 اور 14 فروری کو کولکتہ میں جب کہ آخری میچ 17 فروری کو ممبئی میں شیڈول تھے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 4 جنوری کو بنگلہ دیشی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد آئی سی سی کو آگاہ کیا تھا کہ وہ سکیورٹی خدشات کے باعث ٹیم کو بھارت نہیں بھیجے گا۔