کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں نئی بلندیوں کی جانب بڑھ گئی ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ایک تولہ سونا بڑھ کر 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں 10 ہزار 30 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 45 ہزار 354 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب میں اضافے کے اثرات مقامی سونے کی قیمتوں پر واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، جس کے باعث خریداروں اور سرمایہ کاروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔