صدر مملکت آصف علی زرداری نے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔
ایوانِ صدر کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر مملکت نے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر متعلقہ سمری پر دستخط کرتے ہوئے اس منظوری کو باضابطہ شکل دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد قانونی خدمات سرانجام دینے والے افسران کی کارکردگی کو سراہنا اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز کی ملازمت کی شرائط و ضوابط میں بھی ترامیم کی منظوری دی گئی ہے تاکہ نظام کو مزید مؤثر اور منظم بنایا جا سکے۔
ترمیم کے تحت ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے لیے “اسپیشل ایڈیشنل اے جی الاؤنس” متعارف کرایا گیا ہے، جو مخصوص مدت تک خدمات انجام دینے والے افسران کو دیا جائے گا۔