امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران میں جاری جنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صدر ٹرمپ کی خلیجی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں ایران جنگ کے بعد کی حکمت عملی سے متعلق امریکا کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔






















































































