میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن نے سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کے بجائے ان سے تحریری جواب لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ روز ہونے والی سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
کمیشن نے حکم نامے میں کہا کہ کارروائی کے دوران سابق تفتیشی افسر شبیر لغاری کا بیان ریکارڈ کیا گیا، جبکہ میر رضا کے بزنس پارٹنر احمد کا مؤقف بھی سنا گیا۔
حکم نامے کے مطابق اہل خانہ سے گفتگو کے بعد اگر احمد مزید کچھ کہنا چاہیں تو وہ حلف نامے کے ذریعے اپنا مؤقف پیش کر سکتے ہیں۔ حلف نامے کے ذریعے جمع کرایا جانے والا بیان عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔
جوڈیشل کمیشن نے سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کے بجائے ان سے تحریری جواب لینے کا فیصلہ کیا ہے۔






















































































