امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کامیاب ہوگا، چاہے یہ کامیابی کسی معاہدے کے ذریعے حاصل ہو یا بغیر کسی ڈیل کے۔
ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے یا خطے میں مزید امریکی فوج بھیجنے سے متعلق سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا یا تو کوئی اچھا معاہدہ کرے گا یا پھر کوئی معاہدہ نہیں کرے گا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا آبنائے ہرمز سے بحری جہاز رات کے وقت گزارتا ہے کیونکہ ایران کو اس کا علم نہیں ہو پاتا۔ ان کے مطابق ایران کے ریڈار تباہ کیے جا چکے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں مہنگائی کی شرح 300 فیصد ہے اور وہاں کی معیشت ایسی صورتحال سے دوچار ہے جس کا ایران نے پہلے کبھی سامنا نہیں کیا۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ معاہدہ ہو یا نہ ہو، اس جنگ میں کامیابی امریکا کی ہوگی۔
اس سے ایک روز قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی تھی کہ ایران میں جاری جنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے۔






















































































