وزیرِ مملکت برائے توانائی عبدالرحمٰن کانجو کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے، جس کی اطلاع اہلِ خانہ کی جانب سے جاری کی گئی۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سیاسی و سماجی حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق عبدالرحمٰن کانجو کی والدہ کا انتقال لودھراں میں ہوا، جہاں وہ کچھ عرصے سے مقیم تھیں۔ اہلِ علاقہ اور عزیز و اقارب کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج دن 3 بجے لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا میں واقع کمپلیکس اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔