لاہور ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں وکلاء برادری اپنے نمائندوں کے انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کر رہی ہے۔ انتخابی عمل پُرامن ماحول میں جاری ہے اور وکلاء کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر رہی ہے۔
پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے شفاف اور منظم انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس انتخاب میں 32 ہزار 4 سو 88 وکلاء بطور ووٹر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ وکلاء برادری کی بھرپور شرکت کو بار کی آئندہ قیادت کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
چار مختلف عہدوں کے لیے مجموعی طور پر 18 امیدوار میدان میں ہیں، جن کے درمیان سخت اور کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
صدر کی نشست پر راجہ عامر اور بابر مرتضی کے درمیان براہِ راست مقابلہ ہے، جس نے انتخابی فضا کو مزید گرم کر دیا ہے_