کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت پروازوں کے شیڈول اور آپریشنز پر اثر پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور ریجن میں بعض مخصوص فضائی راستے محدود مدت کے لیے بند رہیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انتظامی اور آپریشنل وجوہات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
نوٹم کے مطابق مذکورہ فضائی روٹس 3 مارچ سے 31 مارچ تک روزانہ صبح 9 بجے سے دن 3 بجے تک بند رہیں گے۔ اس دوران کمرشل پروازوں کے لیے یہ مخصوص فضائی راستے دستیاب نہیں ہوں گے اور ایئر لائنز کو متبادل روٹس اختیار کرنا ہوں گے۔