بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم اپر کوستان کے مختلف مقامات پر ٹریفک کی آمدورفت شدید متاثر ہو گئی ہے اور متعدد مقامات پر سڑکیں بند ہونے کے باعث سفر معطل ہو گیا ہے۔
حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر شہروں کے ساتھ زمینی رابطہ عارضی طور پر منقطع ہو گیا ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی بحالی اور ملبہ ہٹانے کے لیے امدادی اور بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ جلد از جلد شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کیا جا سکے۔
راستے بند ہونے کے باعث شاہراہ قراقرم کے مختلف مقامات پر سیکڑوں مسافر گاڑیاں اور مال بردار ٹرک پھنس گئے ہیں جس سے طویل قطاریں لگ گئی ہیں اور آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق راستے میں پھنسے ہوئے 60 مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے پناہ گاہ میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔