اصفہان میں شدید دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج نے ایران میں اسلحہ سازی سے متعلق تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق تہران میں میزائل بنانے والی تنصیبات سمیت تقریباً 40 اسلحہ سازی اور تحقیقاتی مراکز پر حملے کیے گئے، جنہیں اہم اہداف قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اصفہان میں ہونے والے دھماکوں کی ویڈیو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی، جس کے بعد یہ معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا۔
رپورٹس کے مطابق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کارروائی میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم استعمال کیے گئے، جن کے ذریعے اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنایا گیا۔