کراچی: سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی کے موقع پر سندھ حکومت نے 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری ادارے 4 اپریل کو بند رہیں گے، جبکہ معمول کی سرکاری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر 4 اپریل کو ہونے والا روایتی جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے ہر سال برسی کے موقع پر منعقد کیا جاتا تھا۔
پیپلز پارٹی کے مطابق اس موقع پر بڑے جلسے کے بجائے صوبے بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، جہاں مرحوم رہنما کے ایصال ثواب کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔