نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر بیجنگ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، جہاں دونوں ممالک کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس دورے کے دوران اسحاق ڈار اور ان کے چینی ہم منصب کے درمیان پاک چین دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا جائے گا، جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوگی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کو علاقائی صورتحال کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کا اہم موقع فراہم کرے گا، جس سے دوطرفہ روابط کو مزید وسعت ملنے کی توقع ہے۔