کراچی کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، خصوصاً صبح کے اوقات میں گیس کی فراہمی متاثر ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی ہیں۔
شہریوں کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش کے باعث روزمرہ امور متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ گھریلو صارفین کو کھانا پکانے سمیت دیگر ضروری کاموں میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
متاثرہ علاقوں میں ملیر، کھوکھراپار، لانڈھی، اورنگی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، گلشن اقبال، گارڈن، لیاقت آباد اور ناظم آباد شامل ہیں، جہاں سے گیس کی فراہمی میں تعطل کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
اس کے علاوہ فیڈرل بی ایریا اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس سے بھی گیس کی بندش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔