اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس اور چین نے آبنائے ہُرمز کھلوانے سے متعلق پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کر دیا، جس کے باعث یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق آبنائے ہُرمز کو کھولنے کے لیے بحرین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں رکن ممالک نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
قرارداد کے حق میں 11 ووٹ آئے، تاہم روس اور چین نے ویٹو پاور استعمال کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا، جبکہ پاکستان اور کولمبیا نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر یہ قرارداد منظور ہو جاتی تو رکن ممالک کو آبنائے ہُرمز کھلوانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی اجازت حاصل ہو جاتی، تاہم ویٹو کے باعث یہ امکان ختم ہو گیا۔