اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے نمائندے نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے جنگ بندی اتفاق رائے میں لبنان بھی شامل تھا۔
سلامتی کونسل میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی نمائندے نے کہا کہ اس جنگ بندی میں لبنان میں دشمنی کے خاتمے کا نکتہ واضح طور پر شامل کیا گیا تھا، اور یہ معاہدے کا باقاعدہ حصہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پیدا ہونے والی کنفیوژن غیر ضروری ہے کیونکہ جنگ بندی کے اتفاق رائے میں لبنان کی صورتحال کو بھی شامل کیا گیا تھا۔
پاکستانی نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس بات سے آگاہ نہیں کہ لبنان میں عملی طور پر پرتشدد کارروائیوں کے خاتمے پر کس حد تک پیش رفت ہوگی، تاہم یہ نکتہ معاہدے میں شامل تھا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مختلف سفارتی کوششیں جاری ہیں اور عالمی برادری جنگ بندی کے مؤثر نفاذ کی منتظر ہے۔