پاکستان سپر لیگ میں شریک کرکٹرز نے مصروف شیڈول کے دوران کراچی کے ساحل کا رخ کیا، جہاں انہوں نے تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لے کر وقت گزارا۔
ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے ٹرٹل بیچ پر پکنک منائی، جہاں دونوں ٹیموں کے ارکان نے ساحل پر تقریباً تین گھنٹے قیام کیا اور خوشگوار ماحول میں لطف اندوز ہوئے۔
اس دوران کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ہلکے پھلکے لمحات گزارے اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے ٹیم اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔
پکنک کے موقع پر دونوں ٹیموں کے درمیان والی بال کا مقابلہ بھی منعقد ہوا، جس میں کھلاڑیوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔
اس کے علاوہ کرکٹرز نے گھڑ سواری اور جیٹ اسکی جیسی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا، جس سے ان کی تفریحی مصروفیات میں مزید اضافہ ہوا۔