امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز دلچسپ اور تخلیقی میمز سے بھر گئے، جن میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے ذریعے تیار کی گئی تصاویر نے صارفین کی خاص توجہ حاصل کی اور دورے کو ایک منفرد اور مزاحیہ رنگ دے دیا۔
اسلام آباد میں ایک جانب امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات جاری تھے، تو دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین مزاح اور تخلیقی اظہار میں مصروف نظر آئے، جہاں مختلف انداز میں میمز شیئر کی جاتی رہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے جے ڈی وینس کی پاکستان آمد کے موقع پر ایک ایسی تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ پریشانی کے عالم میں موبائل فون دیکھتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے، جسے صارفین نے خوب پسند کیا۔
اسی طرح ایک اور صارف نے جے ڈی وینس کی تصویر کو ’جی آیاں نوں‘ کے پیغام کے ساتھ شیئر کیا، جس میں انہیں ہار پہنائے جانے کا منظر دکھایا گیا، جبکہ دیگر صارفین نے بھی مختلف انداز میں دلچسپ اور تخلیقی میمز شیئر کر کے اس دورے کو سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بنا دیا۔