امریکا: امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن کا مقصد ایران کے اسلحہ نیٹ ورک کو محدود کرنا ہے۔
محکمہ خزانہ کے مطابق 14 افراد اور کمپنیوں کو باضابطہ طور پر پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے، جن پر ایران کو دفاعی سازوسامان کی فراہمی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ ان پابندیوں کے ذریعے ایران کے ہتھیاروں کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا ہے تاکہ اس کی سرگرمیوں کو روکا جا سکے اور خطے میں استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
امریکی محکمہ خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ پابندیوں کی زد میں آنے والے اہداف میں ایرانی طیارے بھی شامل ہیں، جبکہ ایران، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات میں موجود متعلقہ عناصر کو بھی ان اقدامات کے تحت نشانہ بنایا گیا ہے۔





















































































