کراچی میں شدید گرمی کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق لوڈشیڈنگ ان علاقوں میں بھی جاری ہے جنہیں ماضی میں مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا، جبکہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہریوں کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔
شہر کے جن علاقوں میں بجلی کی بندش کی شکایات سامنے آئی ہیں ان میں کیماڑی، کھارادر، لیاری، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن اور سعید آباد شامل ہیں، جہاں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
اسی طرح لیاقت آباد سی ون ایریا، ناظم آباد، گلبہار، رضویہ اور پاک کالونی میں بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہے اور لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق نیو کراچی، نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹرز اور نارتھ ناظم آباد میں بھی بجلی کی معطلی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہری شدید گرمی میں اذیت کا شکار ہیں۔






















































































