پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہا اور سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس 647 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 70 ہزار 838 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا اور مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا، جس کے بعد 100 انڈیکس مجموعی طور پر 1035 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 71 ہزار 226 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
معاشی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ نمایاں تیزی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد، معاشی استحکام کی توقعات اور مثبت کاروباری ماحول کی عکاس ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر معاشی اشاریے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد اسی طرح برقرار رہا تو مارکیٹ میں مزید بہتری کے امکانات موجود ہیں۔























































































