روس نے یوکرین کے مختلف علاقوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے بڑے پیمانے پر حملے کیے، جن کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ 34 سے زائد زخمی ہو گئے۔
یوکرینی فوج کے مطابق حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کے باعث ایک ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ ایک 6 منزلہ رہائشی عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔
ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج نے یوکرین کے دنیپروپیٹروسک اور پولتاوا کے علاقوں میں واقع ایئرپورٹس کو نشانہ بنایا۔
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق حملوں میں فضائی، زمینی اور بحری پلیٹ فارمز سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید ہتھیاروں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔






















































































