ادارہ شماریات نے جون 2026ء کے لیے مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ملک میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 11.07 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح وزارتِ خزانہ کے 11 سے 12 فیصد کے تخمینے کے مطابق رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق مئی کے مقابلے میں جون کے دوران ماہانہ بنیاد پر مہنگائی میں 0.30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
مئی 2026ء میں سالانہ مہنگائی کی شرح 11.66 فیصد تھی، جو جون میں کم ہو کر 11.07 فیصد پر آ گئی۔
گزشتہ ماہ دیہی علاقوں میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی میں 0.03 فیصد کمی ہوئی، جبکہ شہری علاقوں میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی 0.47 فیصد کم ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق جون میں دیہی علاقوں میں سالانہ مہنگائی کی شرح 10.92 فیصد رہی۔





















































































