عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کو 3 ارب ڈالر جاری کرنے کے معاملے پر عبوری اتفاق ہو گیا ہے، جبکہ ہر مرحلے کی پیش رفت کے ساتھ مزید مالی ادائیگیوں کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔
عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے مذاکرات میں ہونے والی ہر پیش رفت کے ساتھ 3 ارب ڈالر جاری کرنے کی شرط رکھی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق سلطنتِ عمان کی تجویز کردہ حکمتِ عملی کی بنیاد پر فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز سے متعلق عمان کی تجویز پر مزید مشاورت کے لیے مذاکراتی وفود اپنے اپنے ممالک واپس جائیں گے، جہاں تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ مرحلے کی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے تاحال ایران، امریکا یا عمان کی جانب سے اس عبوری معاہدے یا 3 ارب ڈالر کی ادائیگی کی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔





















































































