فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال نے کروشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں کروشیا نے ایوان پیرسچ کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، تاہم پرتگال نے شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلے کا نقشہ بدل دیا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے پنالٹی پر گول کر کے پرتگال کو برابر کیا، جبکہ گونزالو راموس نے انجری ٹائم میں فیصلہ کن گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو 1-2 سے فتح دلا دی۔
اس کامیابی کے ساتھ پرتگال نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔






















































































