افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں معدنی وسائل پر کنٹرول کا تنازع سنگین بحران کی شکل اختیار کر گیا، جبکہ طالبان اور مقامی کمانڈر جمعہ خان فتح کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان اور منحرف کمانڈر جمعہ خان فتح کے درمیان معدنی وسائل کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔
طالبان امیر ملا ہیبت اللہ نے جمعہ خان فتح کو باغی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف فوجی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق طالبان اسپیشل فورسز کے دستے جمعہ خان فتح کی گرفتاری کے لیے بدخشاں میں موجود ہیں۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ صوبے میں مسلسل فضائی نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ ڈرون پروازیں اور ہیلی کاپٹر گشت بھی جاری ہے۔
جمعہ خان فتح کی گرفتاری کے لیے 50 عسکری گاڑیوں پر مشتمل طالبان کا بھاری دستہ بھی متحرک ہے۔
منحرف کمانڈر جمعہ خان فتح نے سرینڈر نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق بدخشاں کا ضلع درویز اس وقت جمعہ خان فتح کے کنٹرول میں ہے۔





















































































