فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے میزبان امریکا کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
سیٹل میں تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیم میں امریکی ٹیم بلند حوصلے کے ساتھ میدان میں اتری، جبکہ ریڈ کارڈ کی پابندی ختم ہونے کے بعد بیلوگن بھی ٹیم کا حصہ تھے۔
بیلجیئم نے امریکی صدر کی سفارش کے بعد بیلوگن کے ریڈ کارڈ کی معطلی کا فیصلہ واپس لیے جانے اور اپنی اپیل مسترد ہونے کے معاملے کے بعد میدان میں امریکا کو بڑی شکست دی۔
بیلجیئم کی جانب سے ڈی کیٹالاری نے 2 گول اسکور کیے، جبکہ ہنس ویناکن نے 57 ویں منٹ میں تیسرا گول کیا۔
انجری ٹائم میں رومیلو لاکاکو نے چوتھا گول اسکور کرکے بیلجیئم کی فتح یقینی بنا دی۔
پابندی ختم ہونے کے بعد امریکی فٹبالر بیلوگن نے بھی میچ میں شرکت کی، جبکہ امریکا کا واحد گول ٹلمین نے اسکور کیا۔
اس فتح کے ساتھ بیلجیئم نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، جہاں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔





















































































