ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں ستمبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمت میں پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً 15 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 38 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
ستمبر کے لیے سپر 98 پیٹرول کی نئی قیمت 3.80 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 287 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔
اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 3.69 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو تقریباً 279 پاکستانی روپے فی لیٹر کے برابر ہے۔
اسی طرح ای پلس 91 پیٹرول کی نئی قیمت 3.61 درہم فی لیٹر مقرر ہوئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 273 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں ڈیزل کی قیمت بھی بڑھا کر 4.30 درہم فی لیٹر کردی گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 325 روپے فی لیٹر کے برابر ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر 2026 کے دوران ہوگا۔























































































