لندن: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنا دورہ یورپ مختصر کرتے ہوئے فرانس کا دورہ منسوخ کردیا، وہ برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے 8 ستمبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے برطانیہ کے بعد دو روز کے لیے فرانس کا دورہ کرنا تھا تاہم اب انہوں نے فرانس جانے کا پروگرام منسوخ کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت اب برطانیہ سے براہ راست پاکستان واپس آئیں گے اور 8 ستمبر کو وطن روانہ ہوں گے۔
صدر آصف علی زرداری کے دورہ برطانیہ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ان سے ملاقات کی تھی، جس میں اہم قومی اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی لندن میں صدر مملکت سے ملاقات کی تھی۔






















































































