ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ایران بھی بالآخر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن جائے گا۔
سرگئی لاوروف نے کہا کہ اگر مصر اور الجزائر بھی مکہ معاہدے میں شامل ہوتے ہیں تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی اور روس کی جانب سے پیش کیے گئے تصور کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اہم عملی قدم ثابت ہوگا۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ایران بھی بالآخر اس مشترکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن جائے گا۔
سرگئی لاوروف کے مطابق خطے کے مزید ممالک کی مکہ معاہدے میں شمولیت علاقائی سطح پر دفاعی تعاون کو وسعت دینے کی جانب مثبت پیش رفت ہوگی۔
واضح رہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ گزشتہ ماہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پایا تھا۔
معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملے کو تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔





















































































