اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، پیٹرول 12 روپے 90 پیسے جبکہ ڈیزل 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 8 ستمبر کے لیے ہوگا۔





















































































