پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ تجارتی خسارہ رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران 18.37 فیصد کمی کے بعد 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہ گیا ہے۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی خسارہ 57 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ، جولائی اور اگست 2026، کے دوران سعودی عرب کے لیے پاکستان کی برآمدات 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں پاکستانی برآمدات کا حجم 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا۔
اس طرح گزشتہ دو ماہ کے دوران سعودی عرب کے لیے پاکستان کی برآمدات میں 3.92 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں سعودی عرب سے پاکستان کی درآمدات میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے باعث مجموعی تجارتی خسارہ کم ہوا ہے۔






















































































